۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ نظام ولایت بشریت کی دنیا و آخرت میں فلاح اور نجات کا ضامن ہے جب کہ طاغوتی نظام عالم انسانیت کے لیے ہلاکت کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی ورکشاپ سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے نظام ولایت کے موضوع پر خطاب کیا۔نظام ولایت اور نظام طاغوت قرآن کریم کی روشنی میں کے موضوع پر منعقدہ درسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت خدا کا دیا ہوا نظام ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ میں ہے۔  نظام ولایت عالم انسانیت کے لئے عزت و سربلندی کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت بشریت کی دنیا و آخرت میں فلاح اور نجات کا ضامن ہے جب کہ طاغوتی نظام عالم انسانیت کے لیے ہلاکت کا باعث ہے۔ قرآن کریم نے تمام اہل ایمان کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی خدا کے آئین شریعت کتاب اللہ اور قانون الہی کی روشنی میں بسر کریں اور جو قانونی خداوندی کو چھوڑ کر خود ساختہ قوانین کے تحت زندگی گزارتے ہیں قرآن کریم نے انہیں کافر ظالم اور فاسق کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دین معاشرے میں نافذ ہو تو نفاذ دین کے لئے فقیہ جامع الشرائط کی قیادت ضروری ہے جو قانون الٰہی کو سب سے بہتر جانتا ہو اور خود اس پر عمل پیرا ہو۔ کیونکہ فاسق اور جاھل انسان خدا کے دین اور شریعت کو معاشرے میں نافذ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ عصر غیبت میں نظام ولایت و امامت کا تسلسل ہے۔ فقیہ عادل جامع الشرائط نائب امام کی حیثیت سے امت کا سرپرست اور حاکم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نظام ولایتِ کے علمبردار صالح نوجوانوں کی جماعت ہے جو اصلاح معاشرہ کے لیے مصروفِ جدوجہد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .